Title:
Date: 25 Jul 2021
Note:
سکھر(بیورو چیف ناوُ نیوز ضیاءالرحمٰن )
شعیہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ڈاکٹر علامہ سید اقبال زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت حالیہ ملکی صورتحال ،بڑھتی مہنگائی پر کنٹرول کریں تاکہ غریب عوام کی زندگی باآسانی گذر سکیں اور ملک بدحالی سے محفوظ رکھا جائے محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا اور عزادری میں کسی قسم کی روکاوٹیں قابل قبول نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سندھ کے موقع پر سکھر پریس کلب میں مولانا ریاض الحسینی ،علی عظمت بلوچ ،مولانا امداد الحسینی و دیگر ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا کانفرنس میں انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے سکھر انتظامیہ بلخصوص سکھر پولیس کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات فل پروف بناتے ہوئے حساس نکات پر سنجیدگی سے غور کریں ،انہوں نے مزید کہا کے نواسہ روسول ﷺ کی یاد منانا صرف ایک فرقہ کی نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے غم حسین مناتے ہیں ہم ایک دوسرے سے تعاون میں رہ کر ہی غم حسین منائینگے حکومت وقت کو بھی چاہئے کہ وہ محرم الحرام کے دوران انتشار پھیلانے والے پر نظر رکھیں تاکہ پر امن فضاء خراب نہ ہو۔
